جامعہ پشاور ‘ 3 سکالرزنے بیک وقت پی ایچ ڈی کر لی

منگل 22 اگست 2017 12:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) پشاور یونیورسٹی کے تین ریسرچ سکالرز نے بیک پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرکے اپنے اپنے تھیسز کا دفاع کیا‘ شعبہ آرکیالوجی کے سکالر اور شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے چیئرمین محمدشیر علی خان نے سابق ڈین اور ممبر پبلک سروس کمیشن محمدفاروق سواتی کی زیر نگرانی شعبہ انوائر منٹل سائنسز کے محمدخورشید نے ڈاکٹر محمدنفیس کی زیر نگرانی جبکہ شعبہ سوشیالوجی کے سکالر اور اسلامیہ کالج کے لیکچرار رئیس گل نے ڈاکٹر امیرزادہ کی زیر نگرانی تحقیق مکمل کرلی ‘ ان کے ایکسٹرنل ایگزامینرزبالترتیب قائداعظم یونیورسٹی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر محمداشرف خان علامہ اقبال یونیورسٹی کے ڈاکٹر زاہد الله اور ملاکنڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر عرب ناز تھے۔

متعلقہ عنوان :