امریکی بحریہ کا حادثے کے بعد دنیا بھر میں آپریشنل معطل کرنے کا اعلان

ٹکر سے جہاز کے بیرونی حصے کو کافی نقصان پہنچا،عملہ محفوظ ہے ،ایڈمرل جان رچرڈسن کا بیان

منگل 22 اگست 2017 11:57

امریکی بحریہ کا حادثے کے بعد دنیا بھر میں آپریشنل معطل کرنے کا اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) امریکی بحریہ نے اپنے جنگی جہاز کی آئل ٹینکر سے ٹکر کے بعد دنیا بھر میں آپریشنل سرگرمیوں روکنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ کی جانب سے یہ فیصلہ جنگی بحری جہاز یو ایس ایس جان مکین کی سنگاپور کے نزدیک آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد کیا گیا۔اس حادثے میں عملے کے پانچ افراد زخمی ہو گئے اور دس لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ سنگاپور اور ملائیشیا کی بحریہ بھی مدد کر رہی ہے۔

امریکی بحریہ میں آپریشنلز کے سربراہ ایڈمرل جان رچرڈسن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ رجحان مزید ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے، اس کے لیے میں نے دنیا بھر میں موجود اپنے بحری بیڑوں کی آپریشنل سرگرمیوں کو روکنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں کو رواں برس میں پیش آنے والا یہ چوتھا حادثہ تھا جس میں صرف دو ماہ کے دوران دو حادثے پیش آئے۔

اس سال جون میں امریکی بحریہ کی ایک اور جہاز یو ایس ایس فٹزگیرالڈ جاپان کے نزدیک ایک کنٹینر جہاز سے ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں عملے کے سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔بیان میں مزید کہا گیاکہ جہاز کے بیرونی حصے کو کافی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے جہاز کے کئی اہم حصوں میں پانی بھر گیا ہے۔ عملے کی فوری کارروائی سے مزید نقصان روک لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :