پاکستانی گلوکار بلال خان کا اپنی موت کی جھوٹی خبر دیکھ کر شدید غم و غصے کا اظہار

منگل 22 اگست 2017 11:49

پاکستانی گلوکار بلال خان کا اپنی موت کی جھوٹی خبر دیکھ کر شدید غم و ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) معروف پاکستانی گلوکار بلال خان کی موت کی افواہ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا بعدازاں بلال خان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے خبر جھوٹی قرار دیتے ہوئے نجی اخبارکے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار بلال خان کی جانب سے گزشتہ روز ٹوئٹر اکاونٹ پر کی جانے والی ایک پوسٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

، بلال نے مقامی اخبار کی ایک نیوز جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان اداکاروں کا ذکر تھا جو کم عمری میں اس دار فانی سے کوچ کرگئے تھے کی جانب توجہ دلائی ،حیرت انگیز طور پر اس نیوز میں بلال خان کانام بھی شامل تھا، گلوکار نے نہایت غصے سے لکھا کہ یہ نیوز جعلی ہے میں ابھی مرا نہیں بلکہ زندہ ہوں۔