ْ ڈرامہ ’’باغی ‘‘میں میرے قندیل بلوچ کے رول کو سوچ سے زیادہ لائیک کیا جارہا ہے‘ صباء قمر

پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کو روکنے کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہو گایہ ایک لعنت ہے اس سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہو گا‘گفتگو

منگل 22 اگست 2017 11:44

ْ ڈرامہ ’’باغی ‘‘میں میرے قندیل بلوچ کے رول کو سوچ سے زیادہ لائیک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ ڈرامہ ’’باغی ‘‘میں میرے قندیل بلوچ کے رول کو سوچ سے زیادہ لائیک کیا جارہا ہے ‘پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو روکنے کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہو گا۔یہ ایک لعنت ہے اس سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران صباء قمر نے کہا کہ پہلے مجھے یہ رول کرنے میں سنجیدہ نہیں تھی لیکن ہدایتکار کے کہنے پر قندیل بلوچ کا رول کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری امید سے بڑھ کر لوگ میرے اس چہرے کو پسند کررہے ہیں۔یہ ڈرامہ بالکل قندیل بلوچ کی زندگی کے قریب تر ہو کر بنایا گیا ہے غیرت کے نام پر قتل ایک لعنت ہے اس سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :