کسی اماراتی طیارے کو بم سے اڑانے کی کوشش نہیں کی گئی، ترجمان فضائی کمپنی

منگل 22 اگست 2017 11:44

کسی اماراتی طیارے کو بم سے اڑانے کی کوشش نہیں کی گئی، ترجمان فضائی کمپنی
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس ائیر لائنز کے ایک ترجمان نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ امارات کے ایک طیارے کو بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی کے ترجمان نے اس اطلاع کو بالکل بے بنیاد قرار دیا۔واضح رہے کہ لبنان کے وزیر داخلہ نہاد المشنوق نے انکشاف کیا تھا کہ گذشتہ ماہ چار لبنانیوں نے آسٹریلیا سے ابوظہبی آنے والے ایک مسافر طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن ان کی اس سازش کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :