سعودی عرب نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے پر دو شہریوں کو سزائے موت سنا دی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 22 اگست 2017 11:23

سعودی عرب نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے پر دو شہریوں کو سزائے موت سنا دی
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اگست 2017ء)   سعودی عرب نے پیر کے روز دوسعودی شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ پر سزائے موت کی سزا سنا دی ۔ سعودی عرب کی عدالت نے ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ پہلے دو یمنیوں کو اسی جرم کا مرتک ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت کے ایک بیان کے مطابق ان دونوں یمنیوں کو تبوک میں سزائے موت دی گئی تھی۔ اور اب سعودی شاہی عدالت کے مطابق ان دونوں سعودی شہریوں کو بھی سزائے موت دی جائے گی جبکہ مجرموں نے سپریم کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :