عمان کا تجارتی مرکز آگ سے بھڑک اٹھا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 22 اگست 2017 11:13

عمان کا تجارتی مرکز آگ سے بھڑک اٹھا
مسقط ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اگست 2017ء) پبلک اتھارٹی برائے شہری دفاع اور ایمبولینس (پی اے سی ڈی اے) کے مطابق عمان میں بدعیہ میں اآگ لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پبلک اتھارٹی برائے شہری دفاع اور ایمبولینس کے ترجمان نے عمانی میڈیا سے بات کرتے ہوئےایک بیان میں کہا کہ ایک گیس دھماکے نے ویلیات بدعیہ میں ایک تجارتی دکان میں آگ لگائی جو کئی پڑوسی دکانوں پر پھیل گئی اور اس کے علاوہ آگ سے ایک رہائش گاہ اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

فائرفائیٹرز آگ کو بجانے میں کامیاب رہے جو کہ صبح 3.56 پر لگی تھی۔ عمان میں اس مہیںے میں لگنے والی یہ تیسری آگ ہے۔ اس سے پہلے الخلود کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے دو افراد عمارت سے باہر نکلنے کی کوشش میں زخمی ہوئے تھے جبکہ دوسری آگ ال باطینہ کے شاپنگ مال میں لگی تھی۔جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :