قومی اسمبلی کا اجلاس ،342اراکین میں سے 292اراکین غیر حاضر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 اگست 2017 11:11

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-22اگست 2017ء):قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہو گیا۔اجلاس شروع ہونے کے باوجود صرف 50اراکین اسمبلی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق آج سپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں جب قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو صرف 50اراکین ، پارلیمان میں موجود تھے۔ 342اراکین میں سے پچاس اراکین کے حاضر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ 292اراکین اسمبلی عوامی ٹیکسوں سے خاطر خواہ تنخواہیں اور بھاری مراعات وصول کرنے کے باوجود اسمبلی میں آنا گواراہ نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

اتنی بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی کا غیر حاضر ہو نا انکی عوامی مسائل میں عدم دلچسپی کا اظہار ہے۔موجودہ صورتحال عوامی خدمت کے دعویٰ داروں کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا رہی ہے۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کورم کو دیکھ کر شرم آتی ہے۔سپیکر بتائیں تو سہی کہ کون سا وزیر یہاں موجود ہے۔الیکشن بل2017سب کا بل ہے،تمام اراکین کو یہاں ہونا چاہیے تھا۔جب کسی وزیر سے کام ہو کوئی نہیں ملتا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سپیکر لیٹ آ نے والے اراکین کو سزا کے طور پر کرسیوں پر کھڑا کر دیں۔