ڈی جی نیب راولپنڈی ناصر اقبال نواز شریف کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 اگست 2017 10:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر دانش نے بتایا کہ ڈی جی نیب راولپنڈی ایک اہم شخصیت کا رشتہ دار ہے ، جنہیں نواز شریف کے کہنے پر چند ماہ قبل وہاں پلانٹڈ طور پر لایا گیا ہے۔ ڈاکٹر دانش نے بتایا کہ ڈی جی نیب کا آئی آر ایس سے تعلق ہے۔ ان کا ریونیو سے تعلق ہے جبکہ ان کا تحقیقات یا تفتیش میں کوئی تجربہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت میں سپریم کورٹ اور تمام ناظرین کو بتانا چاہتا ہوں کہ چئیرمین نیب کے اوپر تو پہلے ہی سوالیہ نشان ہے، میں اپیل کرتا ہوں کہ سپریم کورٹ اس معاملے کو بھی ضرور دیکھے۔ناصر اقبال جو کہ آئی آر ایس کے آدمی ہیں اور جن کا تفتیش میں کوئی تجربہ نہیں ہے انہیں کیوں لایا گیا ہے؟ ڈاکٹر دانش نے بتایا کہ ناصر اقبال ابھی نیب کی پروسیڈنگ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ نیب کے ڈاکومینٹس کو ادھر اُدھر کر کےتاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ، اس کیس میں اس وقت ناصر اقبال ایک اہم آدمی ہے جو اس کیس کو خراب کر رہا ہے۔ ڈاکٹر دانش نے کہا کہ میں اس وقت پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ کہہ رہا ہوں کیونکہ میرے ذرائع بھی نیب کے ہی ذرائع ہیں ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Invalid url

متعلقہ عنوان :