نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی سماعت

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 اگست 2017 10:48

لاہور (اردو پوائنت تازہ ترین اخبار-22اگست 2017ء) : لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست پر سماعت شروع کر دی۔لاہور ہائیکورٹ نے وفاق اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25اگست تک جواب طلب کیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس مامون رشید نے بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دخواست گزار کا موقف ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا ہے لہٰذہ انکا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

نیب نے عدالت کے حکم پر نواز شریف اور انکے بچوں کو طلب کیا لیکن نواز شریف نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔خدشہ ہے کہ نواز شریف نیب کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی ہےکہ نواز شریف اور انکے بچے متعدد ملکوں کے ویزے رکھتے ہیں اور بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں لہٰذہ انکا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

متعلقہ عنوان :