پولیس کو شیر زمان کی گرفتاری کے لیے 8ستمبر تک کی مہلت

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 اگست 2017 10:26

پولیس کو شیر زمان کی گرفتاری کے لیے 8ستمبر تک کی مہلت
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-22اگست 2017ء): چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ کی سربراہی میں  ملتان ججز وکلا تنازعہ کیس کی سماعت جاری ہے۔آر پی او ملتان نے شیر زمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں لارجر بینچ ملتان میں وکلاء کی ججز کے ساتھ بد تمیزی کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

پولیس عدالتی حکم کے مطابق ملتان بار کے صدر شیر زمان کو گرفتار کر کے پیش نہ کر سکی البتہ آر پی او ملتان نے شیر زمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ۔رپورٹ کے مطابق شیر زمان کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے مارے گئے مگر گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔تا ہم عدالت نے پولیس کو شیر زمان کی گرفتاری کے لیے 8ستمبر تک کی مہلت دے دی ہے۔