مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما حمزہ شہباز نجی دورے پر بیرون ملک روانہ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 22 اگست 2017 10:03

مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما حمزہ شہباز نجی دورے پر بیرون ملک روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اگست۔2017ء) مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما حمزہ شہباز نجی دورےپر بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز نے بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازمیری والدہ کی جگہ ہیں۔

(جاری ہے)

بیگم کلثوم نواز کاالیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑ رہا ہوں۔ باہر رہ کر بھی روزانہ کی بنیاد پر این اے 120 کی الیکشن مہم کی نگرانی کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وارڈلیول تک جو ذمےداریاں دی گئیں ان کی نگرانی کیلئے ٹیمیں بنا دی ہیں۔ پارٹی کارکن الیکشن جیتنے کےلیےکوئی کسراٹھا نہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :