امریکی وزیر دفاع اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات

�ٓج)ترکی (کل) یوکرین کا دورہ کریںگے

منگل 22 اگست 2017 10:00

عمان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2017ء) امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹِس اردن کے دارالحکومت عًمان پہنچ گئے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع اردن کے علاوہ ترکی اور یوکرین بھی جائیں گے۔ عًمان پہنچنے کے فوری بعد انہوں نے میزبان شاہ عبداللہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری لڑائی اور مہاجرین بحران پر خصوصی گفتگو کی۔اس کے علاوہ اردنی بادشاہ اور جیمزمیٹِس نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے دوران دو طرفہ فوجی تعاون پر بھی غور و خوص کیا۔ امریکی وزیر دفاع (آج)ترکی پہنچ کر صدر رجب طیب اردوآن سے ملاقات کریں گے۔ وہ (کل)جمعرات کو یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :