لیگی خاندان میں تنازعات کی خبریں، حمزہ شہبازشریف نے تردید کردی

منگل 22 اگست 2017 01:22

لیگی خاندان میں تنازعات کی خبریں، حمزہ شہبازشریف نے تردید کردی
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی ناایلی کے بعد ن لیگ اور خاندان میں تنازعات کی خبریں منظر عام پر آرہی تھیں تاہم وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کے بیٹے حمزہ شہبازشہبازشریف نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف کا کہناتھا کہ خاندان میں ایسی کوئی بھی بات نہیں ہے ہمارا خاندان شروع سے ہی یکجا تھا اور رہے گا تاہم مشرف دور میں بھی ایسی باتیں ہوتی تھیں لیکن ہمارا خاندان میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں پروان چڑتا رہاہے اور چڑتا رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کے وزیراعلیٰ بننے کے سوال پر حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی کا فیصلہ ہے پارٹی اس بارے میں جلد فیصلہ کریگی اور اگلا لائحہ عمل عوام کے سامنے آجائیگا۔ حمزہ شہبازشریف نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔