مال روڈ پر دہشتگردی کا خدشہ، سیکورٹی اداروں کا الرٹ جاری

منگل 22 اگست 2017 00:42

مال روڈ پر دہشتگردی کا خدشہ، سیکورٹی اداروں کا الرٹ جاری
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست2017ء) نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور کے دل مال روڈ پر دہشتگردی کا خدشہ ہے تاہم اس سلسلے میں سیکورٹی اداروں نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ سیکورٹی اداروں نے صدر بار ایسوسی ایشن کو خط بھی لکھا ہے کہ آج یعنی22 اگست کو مال روڈ پر کسی بھی جگہ اکھٹے نہ ہوں کیونکہ وہاں دہشتگردی کے خطرات ہیں۔ دہشتگردی مال روڈ اور فیصل چوک کسی بھی جگہ پر کارروائی کرسکتے ہیں تاہم سیکورٹی اداروں نے وکلاء سے درخواست کی ہے کہ اپنا احتجاج منسوخ کردیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وکلا نے گزشتہ روز مال روڈ پر دھرنا دیا تھا اور مریز احتجاج کی بھی دھمکی دے رکھی ہے۔