سینئر اینکر کو انکے خواب میں آنیوالی چڑیل نے مزید خوفناک باتیں بتادی

منگل 22 اگست 2017 00:23

سینئر اینکر کو انکے خواب میں آنیوالی چڑیل نے مزید خوفناک باتیں بتادی
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اگست2017ء) سینئر اینکر اور تجزیہ کار مبشر لقمان کو ان کے خواب میں آنیوالی چڑیل نے موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق مزید خوفناک باتیں بتادی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر مبشر لقمان کو انکے خواب میں آنیوالی چڑیل نے جو باتیں بتائیں ہیں جو آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے کنفرم بھی کردی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ماڈل ٹاون میں ہونے والے دھماکے میں دہشتگردوں کا ٹارگٹ میاں محمد شہبازشریف تھے تاہم اسکے علاوہ بھی شہبازشریف پر 2 حملے ہونے تھے لیکن وہ دہشتگردی حملہ کرنے سے پہلے ہی پکڑےگئے۔

مزید بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے گھر کے پاس یعنی ماڈل ٹاون ایچ بلاک میں انکے گھر کے پاس 4 ایسے گھر تھے جو کرائے پر تھے تاہم انکے مالک مکان ملک سے باہر تھے اور انہی میں سے ایک دہشتگرد پکڑاگیا ہے جس نے شہبازشریف کو قتل کرنے کا خوفناک منصوبہ تیار کیاہواتھا۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ ان تمام مالک مکانوں نے اپنی رہائش بیرون ملک اختیار کی ہوئی ہے تاہم یہ یہاں سے گئے نہیں بلکے بھیجے گئے ہیں اور کرائے کے گھر میں موجود دہشتگرد افراد کاتعلق ایسے علاقوں سے ہے جہاں پر "را" جیسی خفیہ ایجنسی کافی سرگرم ہے۔

مشبر لقمان نے مزید کہا انہیں چڑیل نے بتایا ہے کہ اس تمام سازش کے پیچھے موجود افراد اسلام آباد میں موجود ہیں کیونکہ پنجاب پولیس کا طریقہ تفتیش یہی ہوتا ہے کہ اگر کوئی قتل ہوجائے تو وہ سب سے پہلے یہ پتہ کرتی ہے کہ اس قتل کی وجہ سے کس کو فائدہ پہنچے گا۔ مشبر لقمان کے خواب میں آنیوالی چڑیل نے انہیں مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے: