دنیا کا آخری مکمل سورج گرہن 65 کروڑ سال بعد ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 21 اگست 2017 23:47

دنیا کا آخری مکمل  سورج گرہن 65 کروڑ سال بعد ہوگا

آج سائنس نے اتنی زیادہ ترقی کر لی ہے کہ ہم سیکنڈ کے ہزارویں حصے کی درستی سے چاند گرہن اور سورج گرہن   کے وقت کا پہلے سے پتا  چلا سکتے ہیں۔ہم صرف آئندہ چند سو  سال نہیں  بلکہ لاکھوں کروڑوں سال بعد ہونے والے چاند گرہن اور  سورج گرہن کا   وقت آج معلوم کرسکتے  ہیں ۔

(جاری ہے)

آج سائنس اتنی زیادہ ترقی کر چکی ہے کہ ہم  اس زمین کے آخری مکمل سورج گرہن کا وقت بھی معلوم کر سکتےہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس زمین کا آخری مکمل سورج گرہن آج سے 650 ملین سال بعد ہوگا۔ 650 ملین سال بعد چاند زمین سے مزید 30400 کلومیٹر دور چلا جائے گا جبکہ سورج کا قطر مزید 5 فیصد بڑھ جائے گا۔ ایسے میں چاند کے سورج کے سامنے آنے پر مکمل سورج گرہن کا ہونا ممکن نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :