بھارتی گاؤں میں گایوں نے شیروں کو بھگا کر ثابت کر دیا کہ اتفاق میں برکت ہے
امین اکبر پیر 21 اگست 2017 23:46
آپ نے وہ کہانی تو سنی ہوگی جس میں ایک شیر دوبیلوں پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بیلوں کے اتفاق کے باعث مار کھا بھاگ جاتا ہے۔پھر لومٹری سازش سے بیلوں میں پھوٹ ڈالتی ہے، جس کے بعد شیر آرام سے ایک ایک بیل کو کھا جاتا ہے۔
بیل تو نہیں لیکن گایوں کے اتفاق سے شیروں کے بھگانے کی کی ایسی ہی خبر ایک بھارتی گاؤں سے بھی آئی ہے۔
ایک گاؤں میں لگے سیکورٹی کیمروں میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح گایوں کا ریوڑ گاؤں کی گلیوں میں اپنے شکار کے لیے آنے والے شیروں کو بھگا دیتا ہے۔
(جاری ہے)
یہ واقعہ 13 گست کو امریلی کے علاقے میں واقع گاؤں رامپور میں پیش آیا۔ واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے رات کو شیر گاؤں کی گلیوں میں خوراک کی تلاش میں گھوم رہے ہوتے ہیں۔ ایسے میں ایک بے خوف گائے قریب کھڑی پہلے تو دیکھتی رہتی ہے پھر ایک شیر کا سامنا کرتی ہے ، اسے دیکھ کر گایوں کا پورا ریوڑ ہی شیروں کے پیچھے دوڑ پڑتا ہے اور انہیں وہاں سے بھگا کر دم لیتا ہے۔
شیروں کے بچاؤ کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کے ترجمان مایانک بھٹ نے بتایا کہ شیر قریبی گیریٹر گیر جنگل سے آتے ہیں اور گاؤں کی گلیوں میں خوراک تلاش کرتے ہیں، گاؤں کی گائیں اب شیروں کی آمدو رفت کی عادی ہوگئی ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.