سوئمنگ پول میں پھنسے والی عورت نے فیس بک کی مدد سے پولیس سے مدد مانگ لی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 21 اگست 2017 23:46

سوئمنگ پول میں پھنسے والی عورت نے  فیس بک کی مدد سے پولیس سے مدد مانگ ..

نیوہمپشائر سے تعلق رکھنے والی عورت  سوئمنگ پول کی سیڑھی ٹوٹنے کے باعث سوئمنگ پول میں پھنس گئی تو انہوں نے فیس بک سے مدد لینے کا فیصلہ کیا۔
61 سالہ  لزلی کاہن 11 اگست کو اپنے سوئمنگ پول میں تیراکی کر رہی تھیں کہ پول کی سیڑھی ٹول گئی اور وہ پول میں پھنس گئیں۔ اُن کے گھر میں کوئی نہیں تھا اور اُن کا فون بھی گھر کے اندر تھا۔

(جاری ہے)

ایسے میں انہوں نے  وہاں موجود ایک لاٹھی استعمال کرتے ہوئے سوئمنگ پول چیئر کو قریب کھینچا اور اس پر پڑا آئی پیڈ اٹھا کر فیس بک کے مقامی کمیونٹی پیج  پر ایک پوسٹ کی۔

انہوں نے پیج پر پوسٹ میں سب سے اوپر 911 لکھا اور نیچے اپنا مسئلہ لکھا تو لوگ اُن کی طرف متوجہ ہوگئے۔لزلی کی ایک ہمسائی نے پوسٹ دیکھی تو فوراً  ہی پولیس کو فون کر دیا۔
لزلی کا کہنا ہے کہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ دوسروں کی مدد کرتے ہیں اور کبھی آپ کو دوسروں سے مدد مانگنی پڑتی ہے۔

متعلقہ عنوان :