لاہورکے مال روڈپردہشتگردی کاخطرہ،سیکیورٹی اداروں نے الرٹ جاری کردیا

وکلاء برادری سے مال روڈپراحتجاج نہ کرنے کی اپیل

پیر 21 اگست 2017 23:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء)لاہورکے مال روڈپردہشتگردی کاخطرہ،سیکیورٹی اداروں نے الرٹ جاری کردیا،وکلاء برادری سے مال روڈپراحتجاج نہ کرنے کی اپیل کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرکے روزسیکورٹی اداروں نے لاہورمیں مال روڈپروکلاء کے احتجا ج میں دہشتگردانہ واقعہ رونماہونے کاخدشہ ظاہرکرتے ہوئے الرٹ جاری کردیاسیکورٹی اداروں نے صدرلاہوربارایسوسی ایشن کوآگاہ کیا،وکلاء 22اگست کومال روڈپرکسی جگہ اکٹھے نہ ہوں ،سیکیورٹی اداروں کے مطابق دہشتگردمال روڈ،فیصل چوک پرکارروائی کرسکتے ہیں ،وکلاء سے درخواست ہے وہ اپنااحتجا ج منسوخ کردیں۔