پشاور،خیبربینک کا ضیاء اللہ بنگش کے خلاف ہرجانے کادعویٰ دائرکرنے کافیصلہ

پیر 21 اگست 2017 23:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) خیبربینک نے تحریک انصاف کے ناراض رہنماضیاء اللہ بنگش کے خلاف ہرجانے کادعویٰ دائرکرنے کافیصلہ کرلیا،پیرکے روزخیبربینک کے بورڈآف ڈائریکٹرکااجلاس ہواجس میں ضیاء اللہ بنگش کے خیبربینک میں کرپشن کے الزامات پرتفصیلی غورکیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ضیاء اللہ بنگش نے بینک پربے بنیادالزامات لگائے ہیں جس سے بینک کی ساکھ مجروح ہوئی ،اجلاس میں ضیاء اللہ بنگش کے خلاف عدالتی کارروائی کافیصلہ کیاگیا،بینک خیبرضیاء اللہ بنگش کوہرجانے کانوٹس بھی بھیجے گا،اورعدالت میں ہرجانے کادعویٰ بھی دائرکریگا۔

متعلقہ عنوان :