وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر موجودہ حالات کا مقابلہ کریں ، میر ضیاء اللہ لانگو

پیر 21 اگست 2017 23:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء)نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر موجودہ حالات کا مقابلہ کریں جب تک ہم متحد نہیں ہونگے تو ہم کبھی بھی ترقی نہیں کرسکے نئے شامل ہونیوالوں کومایوس نہیں کرینگے میر خالد خان لا نگو نے علاقے کی ترقی وخوشحالی کا بیڑہ سر پر اٹھا رکھا ہے اور پورے علاقے کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالق آباد کلی گزگ کلی شیخ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پرکشمیر خان سرپرہ کی سربراہی میں کرم شاہ سرپرہ ‘ محمد کریم سرپرہ ‘ عطاء اللہ سرپرہ ‘ محمد اکبر سرپرہ ‘ عبدالغنی سرپرہ ‘ غلام شاہ سرپرہ ‘ سعداللہ سرپرہ ‘ ولی محمد سرپرہ ‘ محمد حیات سرپرہ ‘ شاہ محمد سرپرہ ‘ فیض اللہ سرپرہ ‘ غلام قادر سرپرہ ‘ عبدالقدوس سرپرہ ‘ محمد انور سرپرہ نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میر خالد لانگو کی کاوشوں سے پورے علاقے میں ترقیاتی کام جاری ہے کسی بھی علاقے کو نظرانداز نہیں کیا جائیگا کیونکہ جب تک علاقہ ترقی نہیں کرے گا اس وقت تک ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لئے میر خالد خان لا نگو نے چار سال کے دوران تمام علاقے کو یکساں فنڈز د دیئے ہیں اور آئندہ بھی پورے علاقے کو یکساں مواقع فراہم کرینگے جو بھی علاقہ نظرانداز کو اس کو آئندہ فیز میں شامل کریں گے۔