دہشتگردوں کے خلاف آپریشن راتوں رات نہیں ہوا،اس میں کئی سال لگے،میجرجنرل آصف غفور

عتمادہے کہ اب دہشتگردسرنہیں اٹھاسکیں گے،بین الاقوامی ٹیمیں فاٹامیں آکرمیچ کھیلیں ہم تحفظ دیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 21 اگست 2017 23:57

دہشتگردوں کے خلاف آپریشن راتوں رات نہیں ہوا،اس میں کئی سال لگے،میجرجنرل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے کہاہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن راتوں رات نہیں ہوا،اس میں کئی سال لگے ،اعتمادہے کہ اب دہشتگردسرنہیں اٹھاسکیں گے ،افغانستان سے تعاون رہاہے اوررہے گا،ہم نے اپنی طرف کے کام مکمل کرلئے وہاں امن لاناافغان فورسزکی ذمہ داری ہے ،پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والاپاکستانی نہیں ہے ،بین الاقوامی ٹیمیں فاٹامیں آکرمیچ کھیلیں ہم تحفظ دیں گے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جب 2008ء میں آپریشن شروع کیاتوسوات میں بھی دھمکیاں دی جاتی تھی ہم نے مرحلہ وارآپریشن کیا،ضرب عضب کے بعدہم نے تمام علاقے کلیئرکرلئے ،ہمیں اعتمادہے کہ اب یہ دوبارہ اکٹھے نہیں ہوسکتے ،اب ہم بہت آگے برھ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آپریشن راتوں رات نہیں ہوااس میں سول سوسائٹی اورعوام کابھی ساتھ تھااورسالہاسال لگے ،انہوںنے کہاکہ افغانستان میں بھی دہشتگردی بہت زیادہ ہے ،ہماری خواہش ہے کہ وہاں بھی امن ہو،ہماری طرف سے افغانستان سے مکمل تعاون رہاہے اورتعاون جاری رہے گا،تاہم وہان امن کی ذمہ داری افغان فورسزکی ہے ۔

ہماری ذمہ داری اپنے ملک میں امن لاناہے ۔انہوںنے کہاکہ افغانستان میں امن کے لئے ہم نے جوکام کرنے تھے اپنی طرف سے مکمل کرلئے ہیں ،ان کاکہناتھاکہ پولیس سی ٹی ڈی اوردیگرتمام اداروں نے فوج کے ساتھ مل کراچھاکام کیاہے ،جوآئندہ بھی جاری رہے گا،پاکستان میں اب بھی دہشتگردوں کی کوئی تربیت گاہ اورپناہ گانہیں ہے ۔ایک سوال پرانہوںنے کہاکہ سیکورٹی ہماری ذمہ داری ہم فاٹامیں کرکٹ میچ کروائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں کاکوئی مذہب کوئی فرقہ ،کوئی مسلک اورکوئی مذہب نہیں ہوتا،راولپنڈی میں حملہ کرنے والے کسی مذہب اورمسلک کے لوگ نہیں دہشتگردتھے ،ان کاتعلق تحریک طالبان باجوڑسے تھا۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی وہ ہے جوپاکستانی جھنڈاپکڑکرپاکستان کی حفاظت کرے جوپاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہووہ پاکستانی نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :