پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جشن آزادی ریسٹورنٹ سجاوٹ مقابلوں کے نتائج جاری

لاہو ر میں مونال نے پہلی، بندوخان گلبرگ نے دوسری اور سالٹ اینڈ پیپر نے تیسری پوزیشن حاصل کی سجاوٹ مقابلے لاہور،ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں منعقد کیے گئے اتھارٹی افسران، مختلف شعبوں اورسول سوسائٹی اور میڈیا ممبران پر مشتمل جیوری نے ریسٹورنٹس کی پوزیشن کا فیصلہ کیا پوزیشن حاصل کرنے والوں کومرکزی تقریب میں وزیر خوراک بلال یٰسین انعامات دیں گے

پیر 21 اگست 2017 23:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے وطن عزیز کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر منعقد کئے گئے ریسٹورنٹس کی سجاوٹ کے مقابلوں کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ جاری کردہ نتائج کے مطابق لاہو ر میں مونال نے پہلی، بندوخان گلبرگ نے دوسری اور سالٹ اینڈ پیپر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فیصل آباد میں العزیز ریسٹورنٹ پہلے ، برگر گنگ دوسرے جبکہ کنول ہوٹل تیسرے نمبر پر رہا۔

ملتان میںشاہ جہان گرل نے پہلی، بندوخان نے دوسری اور پیزا گارڈن ،آولڈ بہاولپور روڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ راولپنڈی میں سیور ریسپ پہلے، سیفون فوڈیز دوسرے جبکہ الہیکل فوڈکوڈ تیسرے نمبر پر رہا۔ گوجرانوالہ میں میران ہوٹل، مغل محل ریسٹورنٹ اوربندوخان ریسٹورنٹ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں جشن آزادی کے حوالے سے مقابلوں کا اعلان کیا تھا۔

سجاوٹ مقابلے میں صوبہ بھر کے بڑے شہروں میں واقع تمام معروف ریسٹورنٹس نے شرکت کی۔ مقابلے لاہور،ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں منعقد کیے گئے۔ ریسٹورنٹس کے درمیان جشن آزادی کے موقع پر بہتریں سجاوٹ ،صفائی اور کھانے کی بنیاد پر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی افسران، مختلف شعبوں اورسول سوسائٹی اور میڈیا ممبران پر مشتمل جیوری نے ریسٹورنٹس کی پوزیشن کا فیصلہ کیا۔ پوزیشن حاصل کرنے والوں کوپنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے وزیر خوراک بلال یٰسین انعامات دیں گے جس کے لیے تقریب کا انعقاد پنجاب فوڈ اتھارٹی جلدکرے گی ۔

متعلقہ عنوان :