آزادی ٹرین کی رحیم یارخان ریلوے اسٹیشن آمد، پلیٹ فارم پاکستان زندہ آبادکے نعروں سے گونج اٹھا

پیر 21 اگست 2017 23:56

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ضلع رحیم یارخان ریلوے اسٹیشن پرآزادی ٹرین کاسٹاپ کامیاب، پلیٹ فارم پاکستان زندہ آبادکے نعروں سے گونج اٹھاچیئرمین انجمن تاجران ریلوے روڈ، بانو بازار، پھول مارکیٹ چوہدری محمدبوٹاطاہر ،سرپرست اعلیٰ چوہدری عبدالحمید، صدر محمد اسلام نورانی اورشہریوں کی ایک بڑی تعداد نے پاکستانی پرچموں کیساتھ آزادی ٹرین کا اور ریلوے افسران کاپھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان ریلوے اسٹیشن پرآزادی ٹرین پہنچتے ہی پاکستان زندہ آباد کے نعرے ،شہریوں ، خواتین،بچوں،بزرگوں سیاسی سماجی ودیگرشخصیات نے آزادی ٹرین کاشایان شان استقبال کیا سیکورٹی کے بہترین انتظامات بھی تھے ،اس موقع پراسٹیشن ماسٹرمنظورعلی مشوری ،انجمن تاجران کے چیئرمین چوہدری محمدبوٹاطاہر، سرپرست اعلیٰ چوہدری عبدالحمید،صدراسلام نورانی،محمدسلیم آفتاب عرف جانی ودیگرنے اسٹیشن میں موجود انچارج آزادی ٹرین محمدافتخار،ڈی سی اوسکھر ریلوے حمید اللہ لاشاری ،CMIغلام قادربھئیو ودیگرافسران کاپھولوں کی پتیوں سے شاندار استقبال کیا اس موقع پرانچارج آزادی ٹرین محمدافتخار نے کہاکہ پاکستان ریلوے ایک مضبوط ادارہ ہے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق،جی ایم ریلوے جاوید انور بوبک نے جس طرح سے پاکستان ریلوے کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں ایک مثال ہے آزادی ٹرین پاکستانیوں کیلئے پاکستان ریلوے کی طرف سے ایک خوبصورت تحفہ ہے ضلع رحیم یارخان کے شہریوں کاجذبہ دیکھ کربہت خوشی محسوس ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرریزویشن آفیسرمحمدظہیرالغنی،ہیڈ ٹی سی آرسیدشرافت علی شاہ،بکنگ کلرک انچارج نجم الدین مغل،ٹی سی آرمحمدحسنین،ٹی سی آرتوصیف،اے ایس ایم صادق بھٹی،اے ایس ایم محمدآصف،میاںمنصور دیگربھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :