ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کا ماڈل چلڈرن ہوم اور صنعت زار سیالکوٹ کا دورہ

پیر 21 اگست 2017 23:55

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سیالکوٹ جمشید بشیر نے ماڈل چلڈرن ہوم اور صنعت زار سیالکوٹ کا دورہ کیا اور اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مینیجر صنعت زار سہیل محمود نے ڈی ڈی سوشل ویلفیئر جمشید بشیر کو بتایا کہ صنعت زار سیالکوٹ گذشتہ38سالہ سے خواتین کو ہنر مند بناکر ان کے روزگار کا سبب بن رہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ صنعت زار سیالکوٹ میں اس وقت 8مختلف شعبہ جات جن میں کمپیوٹر، نیوٹیشن ، جم، کوکنگ، سپوکن انگلش، ہینڈی کرافٹ ، ڈریس ڈیزائننگ اورہینڈ امبرائیڈری کے تین سے ماہ کے شارٹ کورسسز میں مجموعی طور پر428خواتین تربیت حاصل کررہی ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ صنعت زار سیالکوٹ کورس مکمل کرنے والی خواتین کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انچارج ماڈل چلڈرن ہوم ثناء اللہ نے بتایا کہ ماڈل چلڈرن ہوم میں 50بچیوں کی گنجائش ہے جہاں پر اس وقت 63بچیاں رہائش پذیر ہیں جن کو رہائش، کھانے پینے ، علاج معالجے اور تعلیم کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے ڈی ڈی ایس ڈبلیو کو کہاکہ ماڈل چلڈرن ہوم میں ماہرنفسیات کی بھی ڈیوٹی لگائے جائے جبکہ بچیوں کیلئے اساتذہ کی کمی کو بھی پورا کیا جائے ۔ ڈی ڈی سوشل ویلفیئر جمشید بشیر نے کہاکہ ماڈل چلڈرن ہوم کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اس موقع پر ڈی آئی او منور حسین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔