میو نسپل کا رپوریشن کے غیر حا ضر اور کام چو ر ملا زمین کے خلا ف سخت ایکشن لیا جا ئے گا ۔تو حید اختر چو ہد ری

پیر 21 اگست 2017 23:55

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء)مئیر میو نسپل کا رپوریشن سیا لکوٹ تو حید اختر چو ہد ری نے شعبہ واٹر سپلا ئی کی کا رکر دگی کو بہتر بنا نے اور عوام الناس کی شکا یا ت کے بر وقت ازالے کے لئے جنا ح ہا ل بر قلعہ شعبہ واٹر سپلا ئی کے ملا زمین کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ محنتی اور ایما ندارملازمین ادارے میں ریڑھ کی ہڈ ی کی ما نند ہیں اور وہ اپنے ادارے کی نیک نا می کے لئے اہم کر دار کے حا مل ہو تے ہیں جبکہ بد دیا نت اور کا م چور ملا زمین ادارے کی بد نا می کا با عث بنتے ہیں میو نسپل کا رپوریشن میں ایسے ملا زمین کے لئے کوئی جگہ نہ ہے بلکہ غیر حا ضر اور کام چو ر ملا زمین کے خلا ف سخت ایکشن لیا جا ئے گا ۔

اجلاس کا مقصد یہی ہے کہ ملازمین کو حقیقی معنو ں میں عوام کا خا دم بن کر اپنے فرا ئض سر انجام دینا ہو نگے۔

(جاری ہے)

میر ے آفس میں ملازمین کے با رے بہت شکا یا ت مو صو ل ہو رہی ہیں ۔مگر میں نے ان پر عملد رآمد کر نے کی بجا ئے ایک دفعہ آپ لو گو ں کو انتبا ہ کر نا ضروری سمجھا لہٰذا اپنا قبلہ درست کرتے ہو ئے پوری ذمہ داری سے کا م کریں بصورت دیگر سخت کا رروئی کے لئے تیا ررہیں ۔

اس موقع پر ڈپٹی مئیر چو ہدری بشیر احمد ،چیف آفیسر محمد ظفر قر یشی اور میو نسپل کا رپوریشن اتفاق لیبریو نین کے چیئر مین سہیل احمد بٹ بھی مو جود تھے۔ چیئر مین اتفا ق لیبر یو نین سہیل احمد بٹ نے مئیر آف سیا لکوٹ کو ملازمین کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہا نی کر واتے ہو ئے اپنی حما یت کا یقین دلا یا اور انتظا میہ کے شانہ بشا نہ کا م کر نے کا اعا دہ کیا۔