ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

پیر 21 اگست 2017 23:55

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد، قیدیوںمیں مٹھائی تقسیم کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ، ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیا، چیئر مین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، بزرگوں کی قربانیوں کے بعد حاصل ہونے والے ملک کی تعمیر و ترقی میں ہمیں بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیا نے کہا کہ ہمیں ہرشعبہ میں ملک کی خدمت بڑھ چڑھ کرکرنا ہو گی تاکہ ہم ترقی کے منازل طے کرکے قائداعظم محمد علی جنا ح کے خواب کے مطابق پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا سکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل ملک فیروز کلیار نے کہاکہ جشن آزادی کے موقع پر ہمیں اس بات کا اعادہ کرنا ہو گا کہ ملک کا مفاد سب سے مقدم رکھ کر تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں اور نوجوان نسل کو پیغام دیں کہ ملک کو یہ ہمارا ملک ہے ہم ہی ہیں اس کے پاسبان۔ تقریب سے چیئر مین یونین کونسل کوٹلہ حاجی ملک نصیر بھٹہ، وائس چیئر مین سردار سبطین خان گشکوری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر قیدیوں میں مٹھائی بھی بانٹی گئی۔

متعلقہ عنوان :