سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا

muhammad ali محمد علی پیر 21 اگست 2017 23:00

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2017ء) سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ سعودی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پیر کے روز ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی سپریم کونسل نے تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی سپریم کونسل کی جانب سے کل بروز منگل دوبارہ چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ اب یکم ستمبر کو ہونے کے واضح امکانات ہیں۔ جبکہ حج 31 اگست کو ادا کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ خلیج میں کویت کی جانب سے پہلے ہی یکم ستمبر کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :