اج وکلاء کا احتجاج کسی بڑی مصبیت کی پیشگوئی ہے، سینئر صحافی نے لیگی خاندان کی آئندہ حکمت عملی واضح کردی

پیر 21 اگست 2017 22:57

اج وکلاء کا احتجاج کسی بڑی مصبیت کی پیشگوئی ہے، سینئر صحافی نے لیگی ..
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2017ء) سینئر اینکر اور مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین کا بول ٹی وی چھوڑنے کے بعد پہلا بیان منظر عام پر آگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے عامر لاقت حسین کا موجودہ سیاسی صورتحال پر کہنا تھا کہ آج ہونے والے وکلاء کے احتجاج کے پیچھے ایک ذہنیت ہے کہ ہم ابھی صرف ہم نے ایک چھوٹا سا ٹریلر چلایا ہے ہم آنے والے وقت میں سپریم کورٹ پر بھی حملہ کرسکتے ہیں کیونکہ نیب میں تو ہم نے پیش نہیں ہونا وہ ہماری گھر کی لونڈیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید بات کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کا ن لیگ کے بارے میں کہنا تھا کہ ہم نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانا اور ججز اور عدلیہ کے خلاف مغلزات بھی بولتے رہےہیں۔ تاہم پرویز رشید نے سازش بھی بتادی کہ فوج انکے خلاف سازش کررہی تھے۔ مزید یہ کہ آج ہونے والے اس ٹریلر کے پیچھے ایک ذہنیت ہے جو بہت آگے کا سوچ رہی ہے۔ سابق وزیرداخلہ چودھری نثار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چودھری نثار کی حالت اس دلہن جیسی ہے جو قبول ہے بھی کہنا چاہتی ہے لیکن اسکو ڈر ہے کہ کہیں بارات نہ نکل جائے۔ عامر لیاقت نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :