سندھ انوائرمینٹل ایجنسی کی ٹیم کا سول ہسپتال سکھرکا دورہ ، صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان

پیر 21 اگست 2017 23:53

سکھر۔ 21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) سندھ انوائرمینٹل ایجنسی سکھرکی ٹیم نے سول ہسپتال سکھرکا اچانک دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائیزہ لیا، ڈائریکٹر سندھ انوائرمینٹل ایجنسی سکھر وقار احمد پھلپھوٹو کی سربراہی میں ٹیم نے سول ہسپتال کے دورہ کے دوران وارڈز اور مختلف شعبہ جات کا معائینہ کیا، اور عدم اطمینان کا اظہار کیا، ڈائریکٹر وقار احمد نے بتایا کہ مریضوں کو مشکلات کی شکایات ہیں۔

(جاری ہے)

صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال کے باعث مریضوںکی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :