قیمتی درختوںکوکاٹنے والے پانچ افراد گرفتار ، مقدمہ درج ، پچاس ہزار روپے جرمانہ کی وصولی

پیر 21 اگست 2017 23:53

سکھر۔ 21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) ضلع سکھر کے علاقہ صالح پٹ میں محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے قیمتی درختوں کو کاٹنے والے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا، محکمہ کے عملدار دیدار علی بھگت کے مطابق نایاب نسل کے درختوں کو کاٹ کر لے جانے والے پانچ افراد کو گرفتار کر کے سیکشن39,40,41 28,38, کے تحت ایف آئی آرنمبر42/2017داخل کر کے ملزمان سے پچاس ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے، جبکہ برامد کیے گئے درختوں کی لکڑی مالیت ایک لاکھ روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :