سندھ کے وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت سکھر میں ترقیاتی سکیموں کے سلسلے میں اجلاس

پیر 21 اگست 2017 23:53

سکھر۔ 21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) سندھ کے وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے گزشتہ روزایس ایس پی آفس سکھر میں سیف سٹی پروگرام، ٹریفک سگنل سکیم اور دیگر ترقیاتی سکیموں کے سلسلے میں اجلاس کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ نے سکھر سیف سٹی اور ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بتایا کہ سکھر اور روہڑی میں جدید سی سی ٹی وی کیمرائیں نصب کی جائینگی، اس اسکیم پر بجٹ میں اضافہ کیا جائیگا مگر معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سکھر میں ٹریفک سگنل سکیم سمیت 4مقامات پر پارکنگ پوائنٹس بنائے جائینگے جبکہ میونسپل کارپوریشن سکھر کی جانب سے اسنارکل بھی خریدی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران سکھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی رفتار تیز کرنے اور کام کو معیاری بنانے سمیت ان کی مانیٹرنگ بڑھانے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ٹریفک سگنل سکیم منظور کی ہے جس کیلئے دو مشہور و معروف کمپنیوں نے بڈز جمع کی ہیں، ٹینڈر کھلنے کے بعد جلد ہی کام شروع ہوجائیگا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ایک سوال کے جواب میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی کو بھی بے گھر کرنے کے حق میں نہیں، کینالوں پر لوگ غیرقانونے طور پر بیٹھے تھے جس سے آبپاشی نظام متاثر ہورہا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر ناجائز قبضے ہٹائے جارہے ہیں۔ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہ ہایات پر کینالوں سے بے گھر ہونے والے لوگوں کو متبادل گھر دینے کیلئے 200 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ صحت کے شعبے میں پہلے سے زیادہ بہتری لائی ہے حالیہ میں امتحان پاس کرنے والے 3-4ہزار ڈاکٹروں کو جلد آرڈرز دیئے جارہے ہیں، جبکہ اسپتالوں سے ملنے والے شکایات کا ازالہ بھی کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول اسپتال سکھر میں سولر جنریٹر نصب کرنے کیلئے جلد وزیراعلیٰ سندھ سے اسکیم منظور کروائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :