د ریائے سندھ میں سکھر، گڈواور کوٹری بیراجز تینوں مقامات پر پانی کی سطح میں بتدریج کمی کا سلسلہ بدستور جاری

پیر 21 اگست 2017 23:53

سکھر۔ 21اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) دریائے سندھ میں سکھر، گڈواور کوٹری بیراجز تینوں مقامات پر پانی کی سطح میں بتدریج کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ آبپاشی کے انچارج کنٹرول روم سکھربیراج عبدالعزیز سومرو کے مطابق ہفتہ کے روز گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد مذید کم ہو کر اپ اسٹریم پرایک لاکھ99 ہزار31جبکہ ڈاؤن اسٹریم پر اخراج ایک لاکھ 65 ہزار 769 کیوسک ہو گئی جبکہ سکھربیراج کے مقام پر پانی کا بہاؤ مذید کم ہو کر ایک لاکھ 44 ہزار 555کیوسک اور ڈٓاؤن اسٹریم 86ہزار 760کیوسک ریکارڈ کیا گیا ،کوٹری بیراج کے مقام پر بھی گزشتہ رو ز کی نسبت مذید کمی واقع ہوئی ہے اور وہاںپانی کی سطح گر رہی ہے کوٹری بیراج پر پانی کی آمدایک لاکھ86ہزار 190کیوسک اپ اسڑیم جبکہ اخراج ایک لاکھ27ہزار915کیوسک ڈاؤن اسٹریم ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :