قلات کے علاقے میں سسر نے گھریلو ناچاقی پر کلہاڑی سے وار کرکے بہو کوقتل ک کردیا

پیر 21 اگست 2017 23:53

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے عالی دشت میں سسر نے گھریلو ناچاقی پر کلہاڑی سے حملہ کرکے بہو کو قتل کردیا لیویز زرائع کے مطابق قلات سے بیس کلومیٹر دور عالی دشت میں گزشتہ روزمولانا بخش نامی شخص نے گھریلو تنازعہ پر اپنے حقیقی بھائی کی بیٹی اور اپنی بہو مسماة (ص )کوکلہاڑی سے وار کرکے ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

طلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے تحویل میں لیکر قلات ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا قلات لیویز نے ملزم مولابخش کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔