فراری کمانڈر نے اپنے پانچ ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

پیر 21 اگست 2017 23:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء)ڈیرہ بگٹی میں فراری کمانڈر نے اپنے 5ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ڈیرہ بگٹی میں معروف فراری کمانڈر یوسف عرف جیلانی نے اپنے 5ساتھیوں سمیت قبائلی رہنما اور حساس ادارے کے اہلکاروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

(جاری ہے)

فراری کمانڈراوراسکے ساتھی سیکورٹی فورسز اور گیس پائپ لائنوں پر حملوں میں ملوث تھے۔