نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی کا تدارک بدعنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی اے سی) پر عملدرآمد کا ناگزیر جزو ہے

نیب چیئرمین قمر زمان چوہدری کا ویانا آسٹریا میں انسداد بدعنوانی سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب

پیر 21 اگست 2017 23:50

نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی کا تدارک بدعنوانی کیخلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی کا تدارک بدعنوانی کیخلاف اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی اے سی) پر عملدرآمد کا ناگزیر جزو ہے۔ چیئرمین نیب جو ویانا آسٹریا میں انسداد بدعنوانی سے متعلق عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے نیب کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی اور پا کستان کی جانب سے بدعنوانی کے تدارک کیلئے کئے گئے تجربات پر مبنی اچھے عمل اور اقدامات سے متعلق پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ تمام شرکاء نے نیب کی انسداد بدعنوانی حکمت عملی بالخصوص نیب کی موثر آگاہی اور تدارک کی مہم بدعنوانی سے انکار کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے اور نیب بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں 50 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں جو کہ نمایاں کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی سزا کی شرح 75 فیصد ہے جو کہ پاکستان میں انسداد بدعنوانی کے کسی بھی ادارے کی مثالی کارکردگی ہے۔

متعلقہ عنوان :