ڈیرہ بگٹی کی ترقی عوام کی خوشحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،میر سرفراز بگٹی

پیر 21 اگست 2017 23:49

ڈیرہ بگٹی کی ترقی عوام کی خوشحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،میر سرفراز ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ علاقے کی ترقی عوام کی خوشحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اہل علاقہ نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کے لئے شب و روز محنت جاری ہے ڈیرہ بگٹی میں دو نئے ڈیمز کی تعمیر کا افتتاح جلد کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئی ڈیرہ بگٹی سے آنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈیرہ بگٹی سے ملاقات سے آنے والے وفود نے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا ڈیرہ بگٹی میں دونئے ڈیمز جن میں اڑی کڑ اور جالوالی ڈیم شامل ہیں ان کی تعمیر پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میر سرفراز بگٹی نے مختصر عرصہ میں جس طرح علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور ان کی فوری تکمیل پر توجہ مرکوز کر رکھی اس کی مثال نہیں ملتی اہل علاقہ میرسرفراز بگٹی کے شانہ بشانہ ہیں ڈیرہ بگٹی کی ترقی و خوشحالی کی جہد میں جہاں بھی انہیں علاقے کے عوام کی ضرورت پڑے گی ڈیرہ بگٹی کے عوام ان کے شانہ بشانہ ہونگے اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میرسرفراز بگٹی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے عوام نے سال 2013ء کے انتخابات میں ہم پر بھاری ذمہ داری عائد کی تھی اور ہم اس اعتماد پر پورا اترنے کے لئے شب و روز محنت کررہے ہیں ڈیرہ بگٹی کے عوام کیساتھ ملکر علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جس کا آغاز ہو چکا ہے وہ اپنی منزل تک پہنچے گا ۔