محکمہ واسا 2017 میں برتھیاں غیر قانونی ہیں،رہنماجے یو آئی کوئٹہ

پیر 21 اگست 2017 23:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی سنیر نائب امیر مولوی محمد سلیم نائب امیر مولوی حبیب اللہ مینگل جوائنٹ سیکٹری مولوی محمود الحسن حاجی سازالدین حاجی عزیز اللہ پکتوی حاجی نصیب اللہ خلجی نے صدیق اکبر یونٹ ہزار گنجی کے دورے پر اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ واسا 2017 میں جتنی بھی برتیاں ہوئے ہیں سب کے سب غیر قانونی ہیں اخبار میں اشتہار چلاتے ہیں ستر ویکنسیوں کا اور لگاتے چارسو کے لگ بگ ہیں اور کہا ابھی بھی نئے پلان کے ساتھ اور غبن کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں جمعیت علماء اسلام مظلوم عوام کے حقوق سے غافل نہیں ہوسکتے ہیں غریب اور حقدار کے حقوق کے جنگ لڑنے کے لیے جمعیت علماء اسلام ہر پلیٹ فارم استعمال کرسکتے ہیں عدالتی آپشن ہمارے ساتھ موجود ہیں اور کہا کہ واسا وزارت ایک قوم پارٹی کے ساتھ ہیں جو کہ قومیت کے بدبودار نعرے کو پروان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور نیب اور دیگر اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ واسا کے معاملے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کریں اور مظلوم اور لاچار عوام کے حقوق غصب کرنے سے بچایا جائے انہوں نے کہا کہ قوم پرست حکومت نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہیں ہر محکمے کے میں یہی صورتحال ہیں حال ہی میں ہاوسنگ سکیموں سے معاوضہ وصول کرنے کا نیا طریقہ ایجاد کر دیا ہیں آج تک تمہیں کیو ڈی اے کے قوانین کیوں نظر نہیں آتے تھے اب تمہیں کیسے یاد آگئی!یاد رکھیں قوم پرست پارٹی کے مختلف واردات سے عوام تنگ آچکے ہیں ہاوسنگ سکیموں سے بتہ وصول کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے عوام کو جینے کا حق دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :