آئندہ دو سال کے بعد پاکستان میں بجلی سرپلس ہوجائیگی‘ پاکستان دن بدن ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما صدیق الفاروق کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

پیر 21 اگست 2017 23:47

آئندہ دو سال کے بعد پاکستان میں بجلی سرپلس ہوجائیگی‘ پاکستان دن بدن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ آئندہ دو سال کے بعد پاکستان میں بجلی سرپلس ہوجائیگی‘ پاکستان دن بدن ترقی کے منازل طے کرتے ہوئے آگے بڑہ رہا ہے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بار بار مارشل لا کی وجہ سے بہت سے تضادات پیدا ہوئے جن کو ختم کرنا قومی سیاسی قیادت کا کام ہے اس لئے انتخابات سے پہلے اصلاحات کی ضرورت ہے اور ملک و جمہوریت کے لئے سیاسی قائدین کو مل بیٹھنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا 2013کے انتخابات کے کچھ عرصہ کے بعد سے چند سیاسی پارٹیوں کی رہنما سابق وزیراعظم محمد میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف بدزبانی کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر، بلدیاتی و ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور محمد نواز شریف کو کامیاب کرواکر مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غلط پروپیگنڈہ سے عوام میں نوازشریف کی مقبولیت کم نہیں ہوگی لیکن دن بدن بڑھتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 2018 کے عام اتنخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :