گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شہری نے خود کشی کرلی

تین افراد کو طبی امداد سے بچا لیا گیا جبکہ کھانا بناتی خاتون جھلس گئی

پیر 21 اگست 2017 23:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شہری نے خود کشی کرلی ‘تین افراد کو طبی امداد سے بچا لیا گیا جبکہ کھانا بناتی خاتون جھلس گئی آن لائن کے مطابق پینتیس سالہ رمضان ولد وارث علی سکنہ 243روشن والاکے رہائشی نے گھریلو نا چاقی پر مشتعل ہو کرگندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں جانبر نہ ہوسکا جبکہ بیس سالہ فہد ولد محمد اجمل سمندری روڈ کے رہائشی نے گھر والوں نے جھگڑ کر زہریلی گولیاں کھالیں ‘چھبیس سالہ محمد جعفر ولد اللہ بخش شیخا ں اڈا چنیوٹ کی رہائشی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں جبکہ اٹھارہ سالہ اقصیٰ ولد اقبال سکنہ 155ر ب نے گھریلو جھگڑے پر تنگ آکر تیزاب پی لیا جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا ۔

(جاری ہے)

ایوب ریسرچ کالونی کی رہائشی 35سالہ عائشہ زوجہ شہباز جو کہ چولہے پر کھانا تیار کر رہی تھی گرم کو کنگ آئل جسم پر گرنے سے بری طرح جھلس گئی جسے ریسکیو ٹیم نے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا علاج جاری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :