فیصل آباد: نو جوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ، دوسرا زخمی

پیر 21 اگست 2017 23:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) نو جوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ، دوسرا زخمی ،، تفصیلات کے مطابق 17سالہ بلال ولد اشرف سکنہ 235ر ب خانوآنہ جو کہ اپنے گھر میں بجلی کا کام کر رہا تھا کام کے دوران کرنٹ لگنے سے اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا جبکہ 12سالہ آصف جو کہ نشاط آباد پل کا رہائشی ہے اپنے گھر کی چھت پر لگے جھنڈے کو اتار دیا تھا کہ اس کا ہاتھ گزرتی بجلی کی ننگ تار کو لگ گیا کرنٹ کا زور دار جھٹکا لگنے پر اس کی حالت نازک ہوگئی گھر والوں نے طبی امداد کے لئے اسے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا

متعلقہ عنوان :