ْحنیف عباسی اور خاندان کے بینک اکاؤنٹ منجمند کرنے کے خلاف دائر رٹ پر فریقین کو نوٹس جاری

پیر 21 اگست 2017 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء)عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عباد الرحمن لودھی اور جسٹس شہزاد اقبال پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے سابق رکن قومی اسمبلی و چیئر مین میٹرو بس سروس حنیف عباسی اور خاندان کے بینک اکاؤنٹ منجمند کرنے کے خلاف دائر رٹ پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی اور اس کے خاندان کے بینک اکاؤنٹ منجمند کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کے موقع پردرخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ اے این ایف کو ایفی ڈرین کیس کے حتمی مرحلے پر اکاؤنٹ منجمند کرنے کا اختیار نہیں،جس پر جسٹس عباد الرحمن لودھی نے ریمارکس دیئے کہ اثاثے کس طرح منجمندکئے گئے،جس پر درخواست گزاروں کے وکیل نے بتایا کہ اکاؤنٹ بلاک کرنے کے بعد جوائنٹ ڈائریکٹر اے این ایف نے نوٹس جاری کیا،دوران سماعت جسٹس شہزاد گھیبہ نے ریمارکس کئے کہ 5سال سے ایفی ڈرین کیس چل رہا ہے،اب کس سٹیج پر پہنچا ہے،اے این ایف پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ہم انکوائری کریں گی7 دن کے اندر جو شواہد سامنے آئے عدالت میں پیش کر دیں گے جس پردرخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اے این ایف نے فیکٹری اکاؤنٹ بھی بند کر دیا،جس سے ملازمین کو تنخواہیں دی جاتی ہیں،بچوں کے وہ اکاؤنٹ بھی بلاک کئے گئے جن میں صرف4 ہزار روپے تھے،عدالت نے اکاؤنٹ منجمند کرنے پراے این ایف ،تھانہ اے این ایف،منیجر حبیب بینک،میزان بینک،الائیڈ بینک کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں،اکاؤنٹ منجمند کرنے کے خلاف حنیف عباسی بھائی باسط عباسی نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اقبال ملک