کوئٹہ،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قومی کانفرنس بیاد آغاتاج محمد مرحوم کا انعقاد

کہ آغاتاج محمدصوبے کے ہر دکھ دردمیں شریک اور جماعت اسلامی کے بانی ارکان میں سے تھے ،سنیٹر سراج الحق

پیر 21 اگست 2017 23:42

کوئٹہ،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قومی کانفرنس بیاد آغاتاج محمد مرحوم ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قومی کانفرنس بیاد آغاتاج محمد مرحوم منعقد ہوئی قومی کانفرنس کی صدار ت جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق نے کی کانفرنس میں جماعت اسلامی ،پشتونخواہ میپ ،جے یوآئی ف،نیشنل پارٹی ، ،عوامی نیشنل پارٹی ،جے یو آئی ن ،بی این پی،ایچ ڈی پی ،زمیندار ایکشن کمیٹی ،جمعیت اتحاد العلماء ،کسان بورڈکے رہنمائوں سمیت قبائلی سیاسی عمائدین ومعززین شہراورآغاتاج محمد کے بھائیوں صاحبزادوں ورشتہ داروں نے کثیرتعدادمیںشرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آغاتاج محمد اپنی ذات میں انجمن خدائی خدمتگار ،صوبے کے ہر دکھ دردمیں شریک اور جماعت اسلامی کے بانی ارکان میں سے تھے انہوں نے چالیس سال علاقے کی ترقی وخوشحالی سمیت زمینداروں کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے بلاتفریق رنگ ونسل دن رات محنت کی ان کی رحلت سے زمیندار وکسان ایک اچھے قائد سے محروم ہوگیے سی پیک کے ثمرات سے ایک صوبے کو مستفید کرنا ،غربت وبے روگاری سے متاثرہ بلوچستان کو سی پیک کے ثمرات سے محروم کرنادانشمندی نہیں بلوچستان کو ہر صورت معاشی وآئینی حقوق دینا ہوگا بلوچستان ترقی کریگا تو پاکستان ترقی کرسکتاہے جماعت اسلامی نے بلوچستان کے معاشی زرعی مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد کی سینٹ وقومی اسمبلی ہر فورم پر جماعت اسلامی نے بھر پور آوازبلند کی ۔