ڈی جی ہیلتھ آفس نے سوائن فلو سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

پیر 21 اگست 2017 23:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) ڈی جی ہیلتھ آفس نے سوائن فلو سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا، اس سلسلے میں پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے ایم ایس اور سی ای اوز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوائن فلو تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے، سوائن فلو کے صرف چند کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ پرائمری و سیکنڈری نے اہلکاروں کو الرٹ کر دیا ہے، اس کے علاوہ مراسلے میں میڈیکل سٹاف، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے خصوصی سیشنز بھی کریں گے، جس سے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔