عدالت عالیہ پر وکلاء کا حملہ

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ سے طویل ملاقات عدلیہ کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو ہر قیمت پر یقین بنایا جائے گا، ملاقات میں اتفاق

پیر 21 اگست 2017 23:40

عدالت عالیہ پر وکلاء کا حملہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے عدالت عالیہ پر وکلاء کے حملے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں لارجر بنچ کے ممبروں سے طویل ملاقات کی، ملاقات میں طے کیا گیا کہ عدلیہ کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو ہر قیمت پر یقین بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے دو گھنٹے کی طویل ملاقات میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کے علاوہ لارجر بنچ کے ممبران محمد امیر بھٹی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس انوار الحق اور جسٹس شمس محمود مرزا نے بھی شرکت کی، ملاقات کے دوران چیف جسٹس پاکستان کو عدالت عالیہ پر وکلاء کے حملے، پتھرائو اور توڑ پھوڑ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور چیف جسٹس پاکستان کو وکلاء کے حملے اور توڑ پھوڑ کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کو لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ کے تازہ اور سابق احکامات سے بھی آگاہ کیا گیا ، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں لارجر میں طے کیا گیا کہ عدلیہ کا تحفظ اور آئین اور قانون کی بالادستی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، ملاقات میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ ہائیکورٹ پر حملہ کرنے والے وکلاء ورکنگ نہیں بلکہ دو ،اڑھائی سو سیاسی وکلاء اور ان کے سپورٹر تھے۔