حیدرآباد، شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے آرٹس فیکلٹی بلڈنگ میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

پیر 21 اگست 2017 23:39

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے آرٹس فیکلٹی بلڈنگ کے لان میں نیم کے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نگینہ پروین، ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید اقبال، ڈاکٹر رفیق احمد میمن، ڈاکٹر محمد بخش بڑدی، ڈاکٹر رفیق احمد خان، ڈاکٹر امبرین زیب خاصخیلی، ڈاکٹر اعجاز علی وسان، ممبر سینڈیکیٹ پروفیسر امید علی رند، ڈائریکٹر فنانس محمد معشوق صدیقی، پروفیسر غلام علی برڑو، انچاج آرٹس فیکلٹی بلڈنگ ڈاکٹر غلام اکبر مہیسر کے علاوہ اساتذہ و طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آرٹس فیکلٹی لان میں نیم کے 100 پودے لگائے گئے’ اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ نیم انسان ذات کے لیے تمام فائدہ مند درخت ہے، جس میں حکمت کے خزانے کے ساتھ صحت کے راز بھی سمائے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیم کے پودے لگانے سے جامعہ سندھ کی خوبصورتی میں بھی بیش قدر اضافہ ہوگا۔ ڈاکٹر برفت نے آرٹس فیکلٹی کے بیرونی باغیچوں کا دورہ کرتے ہوئے ان کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی میں اضافے پر انچارج آرٹس فیکلٹی بلڈنگ ڈاکٹر غلام اکبر مہیسر اور اس کی ٹیم کو سراہتے ہوئے انہیں بہت داد دی۔

ڈاکٹر برفت کی جانب آرٹس فیکلٹی بلڈنگ میں ڈیلی ویجز پر تعینات کیے گئے 8 ملازمین کو آرڈر بٍھی دیئے گئے۔ اس کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کرمنالوجی شعبے کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بخش ناریجو سے ان کی والدہ کی وفات پر جبکہ اسی شعبے کے استاد عبدالحمید مہیسر سے ان کی پھوپھی کی وفات پر تعزیت کی۔ جبکہ ڈاکٹر برفت نے انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کا دورہ کرکے جاری کلاسز کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :