Live Updates

نیب نے مریم نواز کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا

muhammad ali محمد علی پیر 21 اگست 2017 22:10

نیب نے مریم نواز کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء) نیب نے مریم نواز کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے بعد اب مریم نواز کو بھی نیب کی جانب سے طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے مریم نواز کو کل لاہور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ںواز شریف، ان کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو بھی کل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

نیب سپریم کورٹ کی ہدایت پر عزیزیہ اسٹیل مل کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔ کل حاضر نہ ہونے کی صورت میں نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کی گرفتاری بھی عمل میں آ سکتی ہے۔ اس حوالے نیب نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ جبکہ نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کو ملک سے فرار ہونے سے روکنے کیلئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست بھی وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :