راولپنڈی، بے نظیر بھٹوقتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم جاری

پیر 21 اگست 2017 23:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج محمد اصغر خان نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹوقتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے سماعت آج 22اگست (بروز منگل)تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق سی پی او سعود عزیز، سابق ایس پی راول خرم شہزاد ،ملزمان کے وکیل خواجہ امتیاز اور ایف آئی اے کے وکیل استغاثہ چوہدری اظہر بھی عدالت میں حاضر تھے عدالت نے مقدمہ کے وکلا کو دوران سماعت حاضری یقینی بنانے اور آئندہ سماعت پر مقدمہ کی حتمی کا حکم جاری کیا ہے جبکہ مقدمہ کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم بھی دیاہے یا رہے کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو27دسمبر2007 کو اس وقت فائرنگ اور خودکش دھماکے کی نذر کر دیا گیا تھا جب وہ لیاقت باغ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے بعد واپس روانہ ہو رہی تھیں اس سانحہ میںپاکستان پیپلز پارٹی کے 23 کارکنان بھی جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ اور کاشف ریاض کی مدعیت میںمقدمہ نمبر471درج کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :