Live Updates

عمران خان کا 26 اور 27 اگست کو لاہور آمد کا فیصلہ

این اے 120 ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ لیں گے، اپوزیشن جماعتوں سے مدد مانگے جانے کا بھی امکان

muhammad ali محمد علی پیر 21 اگست 2017 21:54

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء) عمران خان نے 26 اور 27 اگست کو لاہور آمد کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سیاست کا درجہ حرارت مزید گرم ہونے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لاہور آمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمران خان 26 اگست کو لاہور کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ اس دوران عمران خان حلقہ این اے 120 میں مسروف وقت گزاریں گے۔

عمران خان اپنے دورے کے دوران این اے 120 ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

 جبکہ اس دوران عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں  سے مدد مانگے جانے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ این اے 120 لاہور کی نشست نواز شریف کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اس نشست پر ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا۔ اس ضمنی الیکشن کو ملک کی حالیہ تاریخ کے اہم ترین ضمنی الیکشن  ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف کی یاسمین راشد جبکہ ن لیگ کی کلثوم نواز مدمقابل ہوں گی۔ الیکشن کے سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات